بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے بیچ دشمنی اور آپسی رنجشوں کو لے کر ماضی میں بہت باتیں بنی ہیں، اور آج بھی لوگ اس حوالے سے ان سے سوالات کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اس معاملے میں نہ تو کوہلی نے کبھی میڈیا کو کوئی بیان دیا نہ ہی گمبھیر نے۔
مگر اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں حریفوں کو انٹرویو کے لیے آمنے سامنے بٹھا دیا۔
جی ہاں! بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور بلے باز ویرات کوہلی کا ایک انٹرویو کا ٹیزر ریلیز ہوا ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔
اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کافی موڈ ہیں اور انہوں نے اس انٹرویو میں کیریئر، باہمی اختلافات اور رنجشوں پر بات کی ہے۔
بھارتی بورڈ کی جانب سے اسپیشل انٹرویو جلد بی سی سی آئی ٹی وی پر ریلیز کیا جائے گا۔
ماضی میں گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے تعلقات کبھی خوش گوار نہیں رہے، انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بھی ان کے تعلقات خراب رہے اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔