چیف جسٹس سے عدالت میں بدتمیزی کرنے والا وکیل گرفتار

ہم نیوز  |  Oct 03, 2024

چیف جسٹس سے عدالت میں بدتمیزی کرنے والے وکیل کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

پولیس نے مصطفین کاظمی کو پہلے گلے لگا کر مصافحہ کیا اور پھر گرفتار کیا۔مصطفین کاظمی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کو پہلی بار کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

یاد رہے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران وکیل مصطفین کاظمی نے کمرہ عدالت میں پہنچ کر لارجر بینچ کو دھمکی دی اور کہا کہ باہر 500 وکیل کھڑے ہیں دیکھتا ہوں پی ٹی آئی کے خلاف یہ بینچ کیسے فیصلہ دیتا ہے؟

جس کے بعد عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس اور وکیل مصطفین کاظمی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More