سابق صدر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا،قواعد کی خلاف ورزی پر ڈینٹل کلینک سیل کیا گیا۔
راولپنڈی،مری، سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ
عارف علوی کو مراسلہ بھیج کر خبردار کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا،ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سر براہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا۔
یاد رہے عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ستمبر 2018 میں صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔