پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اچانک صوبائی اسمبلی پہنچ گئے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ روز اسلام آباد کے پی ہاؤس سے لاپتہ تھے۔ تاہم آج وہ اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے۔
ارکان اسمبلی نے علی امین گنڈاپور کے اسمبلی پہنچنے پر ان کے حق میں نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی، وزیر اعظم
اس سے قبل اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ متعدد ارکان اسمبلی کل اغوا کیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے حوالے قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر خیبر پختونخوا مسلسل غلط بیانی کرتے رہے۔ قرارداد میں اسپیکر اسمبلی سے رپورٹ طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔