ملٹن اس صدی کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہوسکتا ہے، امریکی حکام

ہم نیوز  |  Oct 09, 2024

واشنگٹن: امریکہ کی قومی موسمیاتی سروس نے خبردار کیا ہے کہ خلیج میکسیکو سے ریاست فلوریڈا کی جانب آنے والا سمندری طوفان ملٹن گزشتہ 100 سالوں میں سب سے طاقتور ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی قومی موسمیاتی سروس نے خبردار کیا ہے۔ کہ خلیج میکسیکو سے ریاست فلوریڈا کی جانب آنے والا سمندری طوفان ملٹن گزشتہ 100 سالوں میں سب سے طاقتور ہو سکتا ہے۔

وفاقی اور مقامی حکام سمندری طوفان ملٹن کے بارے میں انتباہ جاری کر رہے ہیں۔ جو فلوریڈا کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

موسمیاتی سروس کے مطابق اگر ملٹن اسی رفتار پر رہا تو یہ 100 سالوں میں ٹامپابے سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور سمندری طوفان ہو گا۔ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے 3 سے 4.5 میٹر تک زیر آب آسکتے ہیں۔ جہاں سمندر کی بڑی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانتوس نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت سمندری طوفان ملٹن کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لیے وسائل وقف کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونم وانگچک اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف لداخ میں احتجاج

موسم پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویدر چینل کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ سمندری طوفان بدھ کی رات یا جمعرات کی صبح امریکی ساحلوں تک پہنچے گا۔ اور فلوریڈا کے گنجان آباد علاقے بشمول ٹامپا، سرسوٹا اور فورٹ مائرز کو متاثر کرے گا۔

نیشنل ہریکین سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ سمندری طوفان ملٹن خلیج میکسیکو میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جو بالآخر تیز رفتاری سے کیٹیگری 4 تک آ گیا ہے۔ اور فلوریڈا کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More