گھر میں بلڈ پریشر چیک کرتے ہوئے آپ کیا غلطی کرتے ہیں؟ وہ عام عادت جس سے ریڈنگ ہمیشہ غلط آتی ہے

ہماری ویب  |  Oct 12, 2024

کیا آپ بھی اپنا بلڈ پریشر گھر میں چیک کرتے ہیں؟ اگر ہاں، تو ماہرین کی ایک اہم ہدایت کو نظرانداز نہ کریں، ورنہ نتائج غلط ہوسکتے ہیں جو صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔

بازو کی پوزیشن: ریڈنگ پر بڑا اثر

صحت کے ماہرین کے مطابق، اگر بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت آپ کا بازو غلط پوزیشن میں ہے، تو ریڈنگ درست نہیں آئے گی، خاص طور پر اگر نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے تجویز کردہ طریقے کے مطابق ایسا نہ کیا گیا ہو۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ سیدھا بیٹھیں اور اپنے بازو کو کسی میز یا ڈیسک پر رکھیں۔

بازو گود میں؟ ریڈنگ بڑھ سکتی ہے!

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بازو کو گود میں رکھا جائے تو بلڈ پریشر کی ڈیوائس کی ریڈنگ زیادہ ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ یہ معمولی نہیں بلکہ "بڑا فرق" پیدا کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں غلط تشخیص ہو سکتی ہے، لہذا درست نتائج کے لیے صحیح طریقہ اپنانا ضروری ہے۔

تحقیق کیا کہتی ہے؟

جانز ہاپکنز میڈیسن کی ایک تحقیق میں 133 افراد شامل کیے گئے جن کی عمریں 18 سے 80 سال کے درمیان تھیں۔ ہر فرد کا بلڈ پریشر مختلف پوزیشنز میں نوٹ کیا گیا۔ یہ پیمائشیں بازو کو میز پر رکھنے، گود میں رکھنے اور بغیر سہارا کے سیدھا رکھنے کے حالات میں لی گئیں۔

بازو کی پوزیشن کا فرق: چونکا دینے والے نتائج

بازو کو گود میں رکھنے سے سسٹولک پریشر (جو دل کے خون پمپ کرنے کا دباؤ ہے) 3.9 mmHg زیادہ ہو گیا جبکہ ڈایسٹولک پریشر 4 mmHg بڑھ گیا۔ دوسری طرف، جب بازو بغیر سہارا کے سیدھا تھا تو سسٹولک پریشر 6.5 mmHg اور ڈایسٹولک پریشر 4.4 mmHg زیادہ نوٹ کیا گیا۔

درست تشخیص کا طریقہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر چیک کرنے سے پہلے پانچ منٹ آرام کریں، اور پھر پہلی ریڈنگ کے چند منٹ بعد دوبارہ چیک کریں تاکہ درست تشخیص ممکن ہو سکے۔

NHS کی ہدایت

NHS کے مطابق، نارمل بلڈ پریشر 90/60 mmHg سے 120/80 mmHg کے درمیان ہونا چاہیے، جبکہ 135/85 یا 140/90 mmHg یا اس سے زیادہ ہائی بلڈ پریشر کے زمرے میں آتا ہے۔

لہذا، بلڈ پریشر چیک کرتے وقت بازو کی پوزیشن کا خیال رکھیں اور اپنی صحت کو یقینی بنائیں!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More