وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام حساس سرکاری عمارتوں کو آرمی، رینجرز، ایف سی سکیورٹی میں دیدیا گیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی 23ویں سربراہان حکومت سمٹ کے انعقاد کیلئے آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
ایس سی او اجلاس ، اسلام آباد میں پی آئی اے دفاتر تین دن بند رکھنے کا فیصلہ
اجلاس کے موقع پر جناح کنونشن سنٹر ، ڈپلومیٹک انکلیو، وزارت خارجہ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ، پارلیمنٹ ہاؤس، پاک سیکرٹریٹ، ایف بی آر، نادرا، الیکشن کمیشن ، و فاقی محتسب، پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز، کوہسار سیکرٹریٹ، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن ہیڈکوارٹر کو آرمی، رینجرز، ایف سی کی سکیورٹی میں دیدیا گیا ہے۔