پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کی توقع ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یکم نومبر 2024ء سے اگلے 15 دن کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے تک جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہ رواں میں یورپی برینٹ کروڈ آئل کی عالمی قیمت 8 ڈالر بڑھی مگر اکتوبر کے آخری ہفتے میں 10 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی۔
تین ماہ میں پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول
یورپی برینٹ کروڈ 7 اکتوبر کو 81 ڈالر فی بیرل تک چلا گیا لیکن گزشتہ روز 71.12 ڈالر فی بیرل تک نیچے آ گیا، پاکستان میں استعمال ہونے والے اوپیک باسکٹ کروڈ اکتوبر کے وسط تک 78 ڈالر فی بیرل تک فروخت ہوتا رہا لیکن رواں ہفتہ میں سات ڈالر کم ہو کر 71.5 ڈالر فی بیرل تک نیچے آ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی تجویز پر اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔