سونے کی قیمت میں 700 روپے کی معمولی کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔
سونا سات سو روپے سستا ہونے سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
10 گرام سونے کی قیمت میں 6 سو روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے قیمت بلند ترین ملکی سطح پر پہنچ گئی تھی۔