غزہ اور لبنان جنگ کے بعد اسرائیل کو فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے، جبکہ قدامت پسند اسرائیلیوں نے فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوجی بھرتی مرکز کے قریب پولیس اور فوج میں شمولیت سے انکار کرنے والے اسرائیلیوں میں تصادم بھی ہوا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کا انتہائی قدامت پسند فرقہ اسرائیل کی لازمی فوجی ڈیوٹی کو غیر مذہبی قرار دیتا ہے۔
قدامت پسند یہودیوں نے احتجاج کے دوران اعلان کیا کہ وہ مرجائیں گے مگر اسرائیلی فوج میں شامل نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ اسرائیل میں ہر شہری کو دو سے تین سال فوجی ڈیوٹی لازمی انجام دینا ہوتی ہے۔