حکومت نے آمدنی کے مقابلے میں سرکاری اخراجات کم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی

سچ ٹی وی  |  Nov 01, 2024

وفاقی حکومت نے آمدنی کے مقابلے میں سرکاری اخراجات کم کرنے کی آئی ایم ایف کی ایک بڑی شرط پوری کردی،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اخراجات کی نسبت سرکاری آمدنی نمایاں طور پر بڑھ گئی۔اس دوران صوبوں نے 160 ارب کم اخراجات کیے ،وزارت خزانہ کے مطابق پہلے تین ماہ میں ٹیکس ریونیو 521 ارب، نان ٹیکس ریونیو 2568 ارب روپے تک بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 1696ارب سے زائد کا مجموعی فاضل بجٹ رہا، وفاق کی آمدن 4019 ارب، اخراجات 2483 ارب رہے، یوں وفاق کا بجٹ سرپلس 1536ارب رہا.

اس دوران صوبوں نے 160 ارب کم اخراجات کیے ،وزارت خزانہ کے مطابق پہلے تین ماہ میں ٹیکس ریونیو 521 ارب، نان ٹیکس ریونیو 2568 ارب روپے تک بڑھ گیا، اس میں ، پیٹرولیم لیوی کی مد میں 40 ارب اضافی وصول کیے گئے.

اسٹیٹ بینک کا منافع 2500 ارب روپے تک پہنچ گیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں1031ارب کے مالی خسارے کا سامنا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More