انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چالان کی نقول فراہم کر دیں تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی کو نقول فراہمی کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل آئے تھے، فرد جرم 8 نومبر کو عائد کی جائے گی ،عمران خان نے کہا کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ میں تو گرفتار تھا۔
چیئرمین پی سی بی کے خلاف درخواست کی سماعت ، اسلام آباد ہائیکورٹ وکیل پر برہم
دوسری جانب، شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل ہونے کے باعث چالان کی نقول تقسیم نہ ہو سکیں ، دیگر ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔
واضح رہے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔