ایک ارب ڈالر کا قرض، آئی ایم ایف نے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کر دی

ہم نیوز  |  Nov 21, 2024

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک ارب ڈالر کے فنڈز کے لیے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کر دی۔ نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم اقدامات بھی شرائط میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے حالیہ دورے میں پاکستان نے ایک ارب ڈالرکی کلائمیٹ فنانسنگ پر زور دیا۔ اور ٹیم کو کلائمیٹ فنانسنگ کی ضرورتوں سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایم ایف کو تیسری سہ ماہی میں نئے کلائمٹ فنانسنگ رعایتی قرضے پر راضی کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ پہلے اقتصادی جائزے کے بعد ملیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم کو اہداف مکمل ہونے پر مارچ میں اقتصادی جائزے کے بعد فنانسنگ کا عندیہ دیا گیا ہے۔

فنانسنگ ملنے پر موجودہ قرض پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔ اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ ای ایف ایف قرض پروگرام کے اقتصادی جائزہ کے بعد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھکاری بھیجنے میں ہم انٹرنیشنل ہو چکے ، بچے کے اغوا پر صوبہ بند ، حکومت کو فکر نہیں ، سپریم کورٹ

ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پر پہلا اقتصادی جائزہ مارچ میں ہو گا۔

آئی ایم ایف مشن کے ساتھ حالیہ بات چیت کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ پر زیادہ پیشرفت نہ ہوئی۔ اور آئی ایم ایف نے فنانسنگ کے لیے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کر دی۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی کا ایک فیصد سالانہ کلائمیٹ چینج پر خرچ کیے جانے کی تجویز سے آئی ایم ایف متفق ہو گیا۔ جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم اقدامات بھی شرائط میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More