فریال محمود کو روبوٹ کے حجاب کرنے پر بھی اعتراض

ہم نیوز  |  Nov 21, 2024

فریال محمود پاکستانی اے آئی روبوٹ کے حجاب پہننے پر نہ صرف حیران و پریشان ہوگئیں بلکہ اس پر اپنے اعتراض کا اظہار بھی کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فریال محمود نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے پاکستان کی ایک نئی ایجاد کے بارے میں جان کر حیرت کا اظہار کیا۔

حال ہی میں پاکستان میں ایک نیا اے آئی روبوٹ تیار کیا گیا ہے، جو حجاب پہنے ہوئے ہے اوراس کا کام بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے،یہ خبر ابھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہی تھی کہ فریال نے اسٹوری میں روبوٹ ٹیچر کا ذکر کرتے ہوئے اس کے حجاب پر تبصرہ کرڈالا۔

دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص سیلف میڈ نہیں ہوتا، ماہرہ خان

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ روبوٹ کو حجاب کی کیا ضرورت ہے؟اس سوال کو دکھنے کے بعد صارفین ان کے آزادانہ خیال پر طنز کرتے نظر آئے ایک صارف نے لکھا، حجاب مسلمانوں کا ایک ڈریس کوڈ ہے اور ہمیں اس پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں چاہے اس میں روبوٹ ہی کیوں نہ شامل ہوں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ فریال کو رول ماڈل کے بارے میں نہیں پتا کیونکہ بچے اپنے استاد کی ہر ایک عادت کو فالو کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More