پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف، نام عینی رکھا گیا

ہم نیوز  |  Nov 23, 2024

کراچی کے ایک نجی اسکول میں پاکستان کی پہلی اے آئی ٹیچر متعارف کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف کرادی گئی، گلشن اقبال کے نجی اسکول میں اےآئی ٹیچر کا تقرر نامہ جاری کیا گیا۔

پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر کا نام عینی رکھا گیا ہے، اے آئی ٹیچر کو کلاس 5 کے مضامین جیسے کہ ریاضی اور سائنسی زبانوں میں بچوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اے آئی ٹیچر کلاس 5 میں شیڈول کے مطابق سوالات کے جواب دیتی ہیں، اس اقدام سے طلبا کو ذاتی نوعیت کے تجربات کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More