کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز اور صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا 3 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کا صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے نیا اقدام کیا گیا جس میں ریسٹورنٹس اور کاروباری اداروں کو کچرا پھینکنے پر سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کردیا۔
غیر رجسٹرڈ سکولوں سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل انسپکٹرز قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
میئر نے بتایا کہ 3 ہوٹلوں کو فٹ پاتھ اورعوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر نوٹس جاری کئے، کے ایم سی اپنے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے متحرک ہے۔