رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جو کیا وہ احتجاج نہیں تھا پاکستان کی ریاست پر حملہ تھا۔
خرم دستگیرنے پروگرام ہم دیکھیں گے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں رینجرز کے اہلکار شہید ہوئے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے بندوقوں کے ساتھ حملہ آور ہونے کی دھمکی دی۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ
کے پی اسمبلی میں اعتراف جرم کیا کہ انہوں نے دوسرے صوبے کے پولیس اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھا، فیک تصاویر شیئرکی جا رہی ہیں، کیا خیبر پختونخوا کے وسائل وفاق پر حملے کیلئے ہیں؟
کرم میں امن وامان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، لاشیں ضرور گریں مگر وہ کرم میں تھیں ڈی چوک پر نہیں۔
جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی، مریم نواز
استحکام پاکستان پرصرف ایک انتشاری ٹولہ حملہ آور ہے، تحریک انتشار اور دہشتگرد ایک ساتھ معاشی سیاسی استحکام پر حملہ آور ہیں، یہ کسی بھی طریقےسے سیاسی احتجاج نہیں تھا، احتجاج میں لوگ مسلح تھے۔
دنیا بھر میں ریاست پر جو بھی حملہ کرتا ہے اسے سزا دی جاتی ہے ، دنیا میں ہر طرف جب بھی حملہ ہو سخت ترین ایکشن ہو گا، ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوائی جائے تاکہ آگے بڑھ سکیں۔