سرکاری حج اسکیم درخواست جمع کروانے والے تمام امیدوار کامیاب قرار

ہم نیوز  |  Dec 04, 2024

حکومت نے سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواست جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئی، سرکاری حج کے لیے اب قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔

سرکاری اسکیم کے لیے حج درخواستین جمع کرانے کی کل آخری تاریخ  تھی تاحال سرکاری اسکیم کیلئے 63400  افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع

سرکاری حج کیلئے 89 ہزار 605 کا کوٹہ رکھا گیا تھا جس میں سے تقریباً 26 ہزار افراد نے درخواستیں جمع نہیں کروائیں، سرکاری حج کیلئے قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہونا تھی۔

درخواستوں کا مرحملہ مکمل ہونے کے فوراً بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی اور پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش حاصل کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More