جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل، پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہوگا

ہم نیوز  |  Dec 04, 2024

جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو چار دو سے شکست دی، کپتان حنان شاہد نے دو علی بشارت سفیاں خان نے ایک ایک گول کیا۔

پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے کپتان نے گول کرکے برتری دلائی لیکن  چند منٹ بعد ہی جاپان کے  کھلاڑی نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

بابر اعظم کی پرفارمنس بحال نہ ہوئی تو ٹیم سے باہر ہو جائینگے، شعیب اختر

تیسرے کوارٹر میں علی بشارت نے گول کرکے پاکستان کو پھر برتری دلائی لیکن اس بار بھی جاپان کے یاماناکا نے گول کرکے مقابلہ پھر2-2 کردیا۔

52 ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر سفیان نے گول کرکے مقابلہ 2-4 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا، جونیئرہاکی ایشیا کپ میں سفیان کا یہ دسواں گول تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More