پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے نئے سال 2025 کی آمد پر مسافروں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کینیڈا سے پاکستان آنے والی ہماری پروازوں پر خصوصی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی ، ٹکٹ کی بکنگ 10 دسمبر تک کی جا سکتی ہے۔
سفری پابندیاں، پی آئی اے کو 450 ارب سے زائد کا نقصان
ترجمان کے مطابق خریدے گئے رعایتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان کے لیے سفر 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 تک کیا جا سکے گا، یہ پی آئی اے انتظامیہ کا کینیڈا میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے۔