بغیر قرعہ اندازی تمام درخواستیں قبول۔۔ حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ کب تک بڑھا دی گئی؟

ہماری ویب  |  Dec 04, 2024

وفاقی وزیر مذہبی امور، چوہدری سالک حسین نے اعلان کیا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ بڑھا کر 10 دسمبر کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 دسمبر تک جمع ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، اسپانسرشپ اسکیم کے تحت بھیجی گئی تمام درخواستیں بھی منظوری حاصل کر چکی ہیں۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر موصول ہونے والی درخواستیں مختص کوٹے سے بڑھ گئیں، تو قرعہ اندازی کا عمل انجام دیا جائے گا۔ تاہم، اسپانسرشپ اسکیم کے درخواست دہندگان کو قرعہ اندازی سے استثنا حاصل ہوگا اور وہ بلا جھجک منتخب قرار پائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More