افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان اورویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر نے بھی پی ایس ایل کیلئے دستیابی کا اعلان کردیا۔
افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے لئے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی ہے۔
جیسن ہولڈر پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے، اس سے قبل وہ آئی پی ایل، سی پی ایل اور دوسری لیگز میں شامل رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے
بین الاقوامی کھلاڑیوں کی جانب سے پی ایس ایل کے لئے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی اور ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروا لی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا،چار جنوری کو فرنچائز ز ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گی۔