پی ایس ایل 10 کیلئے نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے بھی رجسٹریشن کروا لی

ہم نیوز  |  Jan 02, 2025

پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لئے نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے بھی رجسٹریشن کروا لی ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک کئی بڑے ناموں نے اپنا اندراج کروا دیا ہے، پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہو گا۔

مارک چیپمین سے قبل افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان اورویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر نے بھی پی ایس ایل کیلئے دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

جیسن ہولڈر پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے، اس سے قبل وہ آئی پی ایل، سی پی ایل اوردوسری لیگز میں شامل رہے ہیں۔

ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی اور ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروا لی ہے۔چار جنوری کو فرنچائزز ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More