خیبر پختونخوا میں خناق، خسرہ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

ہم نیوز  |  Jan 02, 2025

خیبر پختونخوا میں خناق، خسرہ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اینٹی گریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال متعدد بیماریوں میں100 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

انٹرنیٹ سروس میں بہتری آئی ہے، چیئرمین پی ٹی اے

خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال  182 فیصد اضافے کیساتھ  خناق کے 952 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2023 میں خناق کے 337 کیسز سامنے آئے تھے۔

گزشتہ سال 176 فیصد اضافے کیساتھ 5477 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،2024 میں خسرے کے کیسز میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اٹلی جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 20 افراد لاپتہ

اسی طرح گزشتہ سال 13 فیصد اضافے کیساتھ ملیریا کے 2 لاکھ 71 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے،2023 میں ملیریا کے 2 لاکھ 39 ہزار 902  کیسز سامنے آئے۔

2024 میں ٹائفائیڈ کے کیسز میں 32 فیصداضافہ ریکارڈ  کیا گیا، صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ کلائمیٹ چینج کی وجہ سے ہوا،ابتدائی مہینوں میں ویکسین کی کمی آئی تھی لیکن پھر قابو پالیاگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More