وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے کا امکان ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق رائٹ سائزنگ کمیٹی کی شفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائے گی، نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
حکومت اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16جنوری کو طلب
ذرائع نے کہنا تھا کہ ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی، قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
پیپرا رول میں ترامیم بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، ماحولیاتی ٹریبونل اسلام آباد کےممبرمحمد بشیرکی مدت ملازمت میں توسیع ایجنڈا کا حصہ بھی ہے، سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی توسیع کی جائے گی۔