غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر پچانوے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے 54 پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران کے خلاف کاروائی شروع کردی،اس کے علاوہ 41 پاسپورٹ ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
ایف بی آر کا 6 ارب روپے کی 1,010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے غیر ملکیوں کے پاسپورٹ بنانے پر افسران کیخلاف کاروائی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا،وزارت داخلہ نے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی سفارش پر انکوائری شروع کی۔
پاسپورٹ کے ان افسران پر بارہ ہزار افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا الزام تھا،سعودی حکام نے افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹ حکومت پاکستان کے حوالے کیے تھے۔
امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
ہزاروں افغان شہریوں کو پاکستان کے مختلف مشن میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے،اس سے پہلے سینکڑوں نادرا ملازمین کو غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں نوکریوں سے فارغ کیا گیا جاچکا ہے۔
وزارت داخلہ اور پاسپورٹ کے اعلیٰ حکام نے ہم نیوز کو ایکشن شروع کرنے کی تصدیق کردی ہے۔