جنوبی افریقی فاسٹ بولر اینرچ نورکیا انجری کا شکار، چیمپئنز ٹرافی سے باہر

ہم نیوز  |  Jan 15, 2025

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر اینرچ نورکیا  انجری کا شکار ہوکرچیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئےہیں۔

اینرچ نورکیا نے گزشتہ جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں واپسی کرنے والے تھے لیکن نیٹ میں ان کا پیر ٹوٹ گیا۔ جنوبی افریقہ جلد ہی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ان کے متبادل کا اعلان کریگا۔

2024: 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف

کرکٹ جنوبی افریقہ کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اینرچ نورکیا کا پیر کی سہ پہر کو اسکین ہوا تھا اور امید نہیں ہے کہ وہ 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے لیے وقت پر ٹھیک ہو جائیں گے۔

آئی سی سی کے پچھلے چھ ایونٹس میں یہ تیسرا موقع ہے جب اینرچ نورکیا انجری کے باعث باہر ہوئے ہیں، اور یہ سبھی ون ڈے ٹورنامنٹ ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

وہ 2019 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والے تھے لیکن ان کا انگوٹھا ٹوٹ گیا، پھر کمر کے نچلے حصے میں فریکچر کے باعث  2023 ورلڈ کپ سے محروم ہونا پڑا اور اب وہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More