پٹرول 3روپے 47پیسے ،ڈیزل 2روپے 61پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 3روپے 47پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا،پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 256روپے 13پیسے ہو گئ،اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 61پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا،ڈیزل کی فی لٹرنئی قیمت 260روپے 95پیسے ہو گئی۔

وزارت توانائی کا کے الیکٹرک صارفین سے 8 مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.46 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے ۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو نومبر کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے،نومبر میں ملک میں 0.79 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔

دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر 2023میں 0.51 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو دسمبر 2024 میں بڑھ کر 0.57 ملین ٹن ہو گی۔

2024: 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More