بیرسٹر گوہر کی پشاور میں اہم شخصیت سے ملاقات ، اگلے تین روز اہم

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

اسلام آباد ( زاہد گشکوری ) چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی تین روز پہلے پشاور میں اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہم شخصیات کی طویل ملاقات پیر کے روز ہوئی جس میں ملک میں جاری سیاسی تناؤ اور تحریک انصاف کے جیلوں میں قید کارکنوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

مذاکرات کا تیسرا دور آج، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین بھی موجود تھے، بیرسٹر گوہر خان کو اسلام آباد سے خصوصی طور پر بلایا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں عمران خان کو ملک کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنج سے آگاہ کرنے کے بارے میں بھی بات ہوئی ، ملاقات میں تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے اہم شخصیت سے ہونے والی بات چیت سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو آگاہ کر دیا گیا، اگلے تین دن میں ملاقات کے اثرات نظر آنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More