متحدہ عرب امارات کا بیٹریوں میں 1ہزارمیگاواٹ بجلی محفوظ کرنے کا منصوبہ

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

متحدہ عرب امارات نے بیٹریوں میں 1ہزارمیگاواٹ بجلی محفوظ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

متحدہ عرب امارات میں 5 ہزارمیگاواٹ کا سولرپاورمنصوبہ بھی بنانے کا اعلان کیا ہے، قابل تجدید توانائی کی سرکاری کمپنی منصوبے پر6 ارب ڈالرسرمایہ کاری کرے گی۔

سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید

90 مربع کلو میٹررقبے پر بننے والے منصوبہ سے 2027 میں بجلی ملنا شروع ہوگی۔

 متحدہ عرب امارات ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک حکمت عملی کے طور پر صاف اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد کر رہا ہے جن میں خاص طور پر شمسی توانائی کا حصول شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات تیل کے آخری قطرے کو الوداع کرنے اور اقتصادی ترقی اور صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول کے تحفظ کے درمیان توازن حاصل کرنے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More