بالی ووڈ کی اسکینڈل کوئن اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کی ریلیز پر بنگلہ دیش میں پابندی عائد کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں فلم کی نمائش روکنے کا فیصلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقا ت کا نتیجہ ہے۔
والد کو توقع تھی کہ بیٹی شوبز میں نہیں آئیں گی، مومل شیخ
فلم میں بھارتی فوج اوراندرا گاندھی کی حکومت کے کردار اور شیخ مجیب الرحمن کی حمایت پر روشنی ڈالی گئی ہے انتہا پسندوں کے ہاتھوں شیخ مجیب الرحمن کے قتل کی منظرکشی بھی ہے۔
تاہم فلم ایمرجنسی پہلی نہیں جسے پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے اس سے پہلے پشپا 2 اور بھول بھولیا 3 جیسی فلموں کو بھی بنگلہ دیش میں دیکھانے سے روک دیا گیا تھا۔