اتنی رات کو کرینہ کپور کہاں تھیں؟ سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی اور حملے کے دوران بیوی کی غیر موجودگی پر سوال! حقیقت سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Jan 16, 2025

رات کے پرسکون لمحات اس وقت خوفناک منظر میں بدل گئے جب باندرا، ممبئی میں واقع سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب ایک چور گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گھر میں موجود سیف علی خان نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی، مگر یہ مزاحمت ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔ چور نے چھری کے کئی وار کیے، جن کے نتیجے میں سیف علی خان زخمی ہو گئے۔ فوری طور پر اداکار کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ واقعے کے دوران کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں۔ وہ شام سے اپنی بہن کرشمہ کپور اور قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں، جس کی تصدیق کرشمہ کپور کی سوشل میڈیا پوسٹ سے بھی ہوئی۔ مداحوں نے خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا اور سیف علی خان کی صحت کے لیے دعاگو نظر آئے۔

پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں، جن کی مدد سے اس دل دہلا دینے والے واقعے کی گتھی سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس ناخوشگوار واقعے نے نہ صرف سیف اور کرینہ کے مداحوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے بلکہ ممبئی کے لوگوں کو بھی سیکیورٹی کے بارے میں سوال اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے۔

فی الحال مداح سیف علی خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کر رہے ہیں، جبکہ پولیس اس سنسنی خیز واقعے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More