’زندہ رہنے کے لیے شکریہ‘، ہنی سنگھ اور ریا چکربورتی کی گفتگو

اردو نیوز  |  Jan 16, 2025

معروف سنگر اور ریپر یو یو ہنی سنگھ نے حال ہی میں بالی وُڈ اداکارہ ریا چکربورتی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی ہے۔

اداکارہ کی جانب اس کا پرومو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا ہے جس میں ہنی سنگھ اپنی ذہنی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے خود کو ’خراب کیس‘ قرار دیتے ہیں۔

ہنی سنگھ ریا چکربورتی کو بتاتے ہیں کہ ’میں اتنا ان ڈیپتھ گیا ہوا ہوں، اتنا خراب کیس ہوں کہ آج بھی ایک ذہنی مریض ہوں۔‘

این ڈی ٹی وی کے مطابق ہنی سنگھ چھ سال تک اس ذہنی حالت سے لڑنے کے متعلق تفصیلات بھی بتاتے ہیں۔

ہنی سنگھ کہتے ہیں ’ان چھ برس میں سے تین سال تو میں سمجھ لیں مرا ہوا تھا۔‘

ریا چکربورتی نے ریپر سے ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بیماری کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ ہنی سنگھ کی نیٹ فلکس ڈاکومنٹری ’یو یو ہنی سنگھ: فیمس‘ دیکھ کر ایک ہی وقت میں خوش اور غمگین محسوس کر رہی ہوتی تھیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’زندہ رہنے کے لیے شکریہ۔‘ اس پر ہنی سنگھ ردعمل دیتے ہوئے خود کو اور ریا چکربورتی کو تاریخ کے دو عظیم فاتحین سے تشبیہ دیتے ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty)

وہ کہتے ہیں ’اکبر اعظم، سکندر اعظم سے مل رہا ہے، دو جنگجو مل رہے ہیں۔‘ ہنی سنگھ کی اس بات پر اداکارہ مسکرا دیتی ہیں۔

ریا چکربورتی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ کیپشن کے ساتھ پوڈکاسٹ کی پوسٹ شیئر کی ہے۔

وہ لکھتی ہیں ’ٹھیک نہ ہونا بھی ٹھیک ہے، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، بلکہ ہم سب آپ سے بہت محبت کرتے ہیں، یو یو ہنی سنگھ۔ میں آپ کی ایک ایک بات کو محسوس کر سکتی ہوں، آپ کی جنگ کو سلام۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More