Getty Images
بالی وڈکے معروف اداکار سیف علی خان کو گذشتہ رات ان کے گھر میں گھسنے والے ایک نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا ہے جس کے بعد انھیں لیلاوتی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع اداکار سیف علی خان کے گھر میں گذشتہ رات گھسنے والے ایک نامعلوم شخص نے اداکار کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا اور اس بارے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈکشٹ گیڈم نے بتایا کہ ’ایک نامعلوم شخص اداکار سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا، اس کے بعد سیف علی خان اور اس شخص کے درمیان جھگڑا شروع ہوا جس میں سیف علی خان زخمی ہو گئے۔‘
نیوز ایجنسی اے این آئی نے ممبئی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ایک شخص سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا اور اس کا سامنا پہلے سیف علی خان کے گھریلو ملازمین سے ہوا تاہم جب سیف علی خان نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو درانداز نے ان پر حملہ کر دیا۔
سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل: موسے والا قتل کیس میں نامزد لارنس بشنوئی کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درجکراچی ’ہائی سوسائٹی‘ کا سکینڈل جو ایک پراسرار موت پر ختم ہوابابا صدیقی کا قتل اور ممبئی انڈر ورلڈ کا تذکرہ: لارنس بشنوئی گینگ سے مبینہ تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان کون ہیں؟جب دلیپ کمار پر ’پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام‘ لگا اور نشانِ امتیاز ملنے پر ہنگامہ برپا ہوا
انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور کے باندرہ میں واقع گھر میں رات تقریباً ڈھائی بجے ایک چور داخل ہوا۔ اس دوران سیف علی خان اپنی فیملی کے ساتھ گھر پر تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد چور موقع سے فرار ہو گیا اور پولیس حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے۔
رپورٹ میں ایک سینئر آئی پی ایس افسر کے حوالے سے واقعہ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ’سیف علی خان کو لیلاوتی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔‘
Getty Imagesسیف علی خان کی ٹیم کا کیا کہنا ہے؟
اداکار سیف علی خان کی ٹیم نے اس معاملے پر باقاعدہ ایک بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سیف علی خان کے گھر پر چوری کی واردات کی کوشش کی گئی۔ اس وقت ہسپتال میں ان کی سرجری ہو رہی ہے اور پولیس اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔‘
لیلاوتی ہسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ ’سیف پر ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے حملہ کیا تھا۔ انھیں رات تقریباً 3:30 بجے لیلاوتی ہسپتال لایا گیا۔ انھیں چھ زخم آئے ہیں جن میں سے دو گہرے ہیں۔ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔ ان کی سرجری ہو رہی ہے۔ چوٹ کتنی گہری ہے یہ سرجری کے بعد معلوم ہو سکے گا۔‘
ڈاکٹر عثمانی نے بتایا کہ ’سیف کی گردن پر بھی زخم آیا ہے۔ یہ زخم کتنا گہرا ہے اس کی جانچ جاری ہے۔‘ انھوں نے بتایا کہ سیف علی خان کا آپریشن صبح ساڑھے پانچ بجے شروع ہوا ہے۔
Getty Images’حملہ انتہائی تشویشناک ہے‘
سیف علی خان پر نا معلوم شخص کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین جہاں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اداکار کی صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں وہیں کچھ ممبئی شہر کے سکیورٹی صورتحال پر بھی تبصرہ کر رہے ہیں۔
اس واقعے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انڈیا کی کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے کہا کہ ’سیف علی خان پر حملہ ایک تشویشناک واقعہ ہے۔ پولیس کو اس معاملے پر سرکاری بیان جاری کرنے دیں۔‘
تاہم کانگریس ایم پی ورشا گائیکواڑ نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ’میں اس حملے سے انتہائی صدمے میں ہوں۔ ممبئی میں کیا ہو رہا ہے؟ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ یہ سب باندرہ میں ہو رہا ہے، جس ایک محفوظ علاقے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ تو ایک عام آدمی کس قسم کی سیکورٹی کی توقع کرتا ہے؟‘
https://twitter.com/VarshaEGaikwad/status/1879726563802898856?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1879726563802898856%7Ctwgr%5E1baed08533cfc4e1040eaa2d1cbaa06acb709693%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fmarathi%2Farticles%2Fcz9egqyeqzyo
سیف علی خان 16 اگست 1970 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے۔ وہ انڈیا میں شاہی پٹودی خاندان کے سربراہ ہیں۔ ان کے والد انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان منصور علی خان پٹودی اور ان کی والدہ بالی وڈ کی ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور ہیں۔
سیف علی خان نے سنہ 1993 میں بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ان کی پہلی فلم 'پرمپارہ' تھی۔
سیف علی خان نے کئی ایوارڈز سے جیتے ہیں، جن میں ایک نیشنل فلم ایوارڈ اور سات فلم فیئر ایوارڈز شامل ہیں جبکہ سنہ 2010 میں انھیں انڈیا کا چوتھا سب سے بڑا سول ایوارڈ پدم شری بھی دیا گیا تھا۔
سیف علی خان نے سنہ نوے کی دہائی میں بالی وڈ اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی اور بعدازاں سنہ 2004 میں انھیں طلاق دے دی۔ ان میں سے ان کی بیٹی بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان ہیں۔
جبکہ سنہ 2012 میں انھوں نے کرینا کپور سے شادی کی۔ اس جوڑے کے دو بچے آٹھ سالہ تیمور علی خان اور چار سالہ جیہ ہیں۔
’کالے ہرن کے شکار کا بدلہ‘: سلمان خان کے گھر فائرنگ والے ملزمان جنھیں جرم کی دنیا میں شہرت پانے کا لالچ دیا گیاجب دلیپ کمار پر ’پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام‘ لگا اور نشانِ امتیاز ملنے پر ہنگامہ برپا ہوابابا صدیقی کا قتل اور ممبئی انڈر ورلڈ کا تذکرہ: لارنس بشنوئی گینگ سے مبینہ تعلق رکھنے والے گرفتار ملزمان کون ہیں؟کراچی ’ہائی سوسائٹی‘ کا سکینڈل جو ایک پراسرار موت پر ختم ہواشاہنواز بھٹو کی ’پراسرار‘ موت جس نے بھٹو خاندان کو ہلا کر رکھ دیا