وہ کردار جسے نبھانے کے لیے سارہ علی خان نے ’فون استعمال کرنا چھوڑ دیا‘

اردو نیوز  |  Jan 16, 2025

معروف انڈین ادکارہ سارہ علی خان اپنی نئی آنے والی فلم ’سکائی فورس‘ کی ریلیز سے قبل ایک مرتبہ پھر سے سرخیوں میں ہیں۔

اس فلم میں ایک فوجی افسر کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے پر سارہ علی خان کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سارہ علی خان کی اس کردار کو نبھانا ’چیلنجنگ‘ تھا۔

رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے دوران سارہ علی خان سیٹ پر خاموش بیٹھی رہتی تھیں اور اپنے سکرپٹ اور ڈلیوری پر دھیان مرکوز رکھتی تھیں۔

وہ سیٹ پر شور شرابے سے بچنے کے لیے دھیان ہٹانے والی چیزوں سے دور رہتی تھیں تاکہ اہم سینز کے لیے خود کو جذباتی طور پر متوازن رکھ سکیں۔

اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق ’اپنی سخت محنت کی وجہ سے ہی انہوں نے فلم میں بڑے ہی زبردست انداز میں اپنا کردار نبھایا۔‘

فلم کی شوٹنگ کے دوران سارہ علی خان نے کبھی موبائل استعمال نہیں کیا تاکہ ان کی توجہ اپنے کردار کے علاوہ کسی اور طرف نہ جا سکے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

ویر پہاڑیا ’سکائی فورس‘ میں ایک آرمی افسر کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ سارہ علی خان ان کی اہیلہ کے طور پر نظر آئیں گی۔

سارہ علی خان اور ویر پہاڑیا کے علاوہ فلم میں مرکزی کردار اکشے کمار ونگ کمانڈر کے او آؤجا کے طور پر ادا کر رہے ہیں۔

’سکائی فورس‘ رواں ماہ کی 24 تاریخ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ سارہ علی خان انوراگ باسو کی فلم ’میٹرو ان ڈینو‘ میں نظر آئیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More