چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں دوران گفتگو بیرسٹر گو ہر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے؟
مذاکرات کا تیسرا دور آج، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی
جس کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گو ہر نے کہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی،انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پر بات چیت چل رہی ہے۔
صحافی کے سوال آپ ہمیشہ بولتے تھے کہ طاقتور حلقوں سے بات کرنی ہے؟ کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔