پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 900 چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے

ہم نیوز  |  Jan 18, 2025

ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل کے بعد 900 چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے۔

گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایم آئی ایمریٹس اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈین کرکٹر نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

اننگز کے انیسویں اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے چھکا لگایا اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 900 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کر لیا، اس سے قبل یہ اعزاز ان کے ہم وطن کرس گیل کے پاس تھا۔

ملتان ٹیسٹ ، ساجد خان اور نعمان کی شاندار بالنگ، ویسٹ انڈیز کے 8 کھلاڑی آئوٹ

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل نے 455 اننگز میں ایک ہزار 56 چھکے مار رکھے ہیں اور وہ پہلے نمبر پر ہیں، اب کیرون پولارڈ 901 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آندرے رسل 727 چھکوں کے ساتھ تیسرے، نکولس پوران 592 چھکوں کے ساتھ چوتھے جبکہ کولن منرو 550 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More