ملتان: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمیں خود کو مزید بہتر کرنا ہو گا۔ خامیاں ہر شعبے میں ہوتی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ اس پچ پر بیٹنگ کرنا مشکل ہے۔ تاہم محمد رضوان اور سعود شکیل کی شراکت داری اہم تھی۔
انہوں نے کہا کہ خامیاں ہر شعبے میں ہوتی ہیں۔ اور پرفارمنس کبھی کبھار 20 ،30 رنز پر بھی ہوسکتی ہے۔ اگر ہمیں خود کو بیسٹ بنانا ہے تو مزید بہتر کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومل واریکن نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
شان مسعود نے کہا کہ مشکل حالات میں پچ پر وقت گزارنا بھی اہم کام ہے۔ تاہم کوشش ہوتی ہے اپنی ذمہ داری پر توجہ مرکوز ہو۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5 اور ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔