وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا

اردو نیوز  |  Jan 20, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو  لاہور کے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اور نواز شریف نے دوران ملاقات مختلف شعبوں میں وفاقی حکومت کی کارکردگی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان نے میاں محمد نواز شریف کو وفاقی حکومت کی معاشی کارکردگی اور اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا -

ملاقات میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ تحریری مطالبات پر بھی غور کیا گیا -

بیان کے مطابق محمد نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ’امن و امان کے قیام اور قانون کے نفاذ میں کوئی کوتاہی نہیں ہونا چاہیے اور اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد اور آئین پاکستان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More