ایلون مسک اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران ٹرمپ کی موجودگی میں ایلون مسک نے مارکو روبیو پر تنقید کی۔
ایلون مسک نے کہا کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو محکمہ خارجہ میں عملہ کم کرنے میں ناکام رہے ہیں، مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ سے سوائے میرے اہلکار کو کسی کو نہیں نکالا۔
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ
اس موقع پر وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایلون مسک سچ نہیں بول رہے، انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مسک چاہتے ہیں ریٹائرڈ ملازمین کو دوبارہ بھرتی کرکے نوکری سے نکال کر دکھاؤں۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارکو روبیو کی حمایت کی، صدر نے کہا کہ وزیر خارجہ زبردست کام کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی بھرتیوں اور برطرفیوں کا فیصلہ متعلقہ محکموں کے سربراہان ہی کریں گے،محکمہ برائے حکومتی کارکردگی صرف مشاورتی کردار ادا کرے گا، اس جواب پر ایلون مسک مطمئن ہو گئے۔