بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ٹرمپ نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے، رانا تنویر حسین

ہم نیوز  |  Mar 09, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملک کے خلاف جو کیا اس کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شیخوپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم سمیت تمام اجناس کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا جا رہا ہے۔ اور اس سے کسان کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے خلاف جو کیا اس کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہیں بلکہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ پی ٹی آئی ماضی کا قصہ اور ان کا مستقبل تاریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 سال کے دوران پاکستان کو 4 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا، عمر ایوب

رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تخریب کاری اور ملک دشمنی عیاں ہے۔ پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت، تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ اور یہ پی ٹی آئی ملک کو کس طرف لے کرجانا چاہتی ہے ؟۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن کی کوئی تحریک نہیں چل رہی۔ اور پی ٹی آئی والے اب مولانا فضل الرحمان کی طرف سے ناں ہی سمجھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف گالیاں اور دوسری طرف منتیں پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ اور پی ٹی آئی کو ڈونلڈ ٹرمپ کا انتظار تمام ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More