زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی کمی

ہم نیوز  |  Mar 13, 2025

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کم ہوگئے جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہو گئی۔

کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 92 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،آئی سی سی

دوسری جانب زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ زروسیع میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 28فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9458ارب روپے ریکارڈکیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.2فیصد کم ہے۔جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر3.8فیصداضافہ ہواہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 28فروری کوختم ہونے والے ہفتہ زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 35756ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.7فیصدزیادہ ہے۔

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر0.4فیصدکااضافہ ہواہے،اسی طرح 28فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 26234ارب روپے ریکارڈکیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر0.8فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More