عوام کو بجلی بلوں میں مزید ریلیف دیا جائے، امیرجماعت اسلامی

ہم نیوز  |  Apr 05, 2025

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی ہماری جدوجہد سے ممکن ہوئی،مزید کمی کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے۔

حکومت کا بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ یہ کمی کا پہلا مرحلہ ہے، عوام کو بجلی بلوں میں مزید ریلیف دیا جائے،1994 سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے۔

پیٹرول قیمتیں بھی کم، پیٹرولیم لیوی کے نام پر اضافی وصولی بند کی جائے، ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم کو ختم کیا جائے، 7 اپریل کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More