امریکہ کو ٹیکسوں کا بطور ہتھیار استعمال بند کرنا چاہیے: چین

اردو نیوز  |  Apr 05, 2025

ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر کی مارکیٹیں نئے ٹیرفس کی وجہ سے گر گئی ہیں، اور چین نے بھی جوابی اقدامات کیے ہیں، بیجنگ نے ٹرمپ کے تجارتی محصولات کو مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ برابری کی سطح پر مشاورت کرے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق سنیچر کو چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژنہوا نے کہا ہے ’امریکہ کو چین کی معیشت اور تجارت دبانے کے لیے بطور ہتھیار ٹیکسوں کا استعمال بند کرنا چاہیے۔‘

ہانگ کانگ کے مالیاتی سیکریٹری پال چن کا کہنا ہے ہانگ کانگ آزاد تجارتی مرکز ہے اس لیے وہ خود کوئی جوابی پابندیاں نہیں لگائے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے امریکی سٹاک مارکیٹ میں کمی کی تصویر فیس بُک پر اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مارکیٹ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے آنے والی اشیاء پر 34 فیصد اضافی ٹیکس لگائے ہیں جس سے سال بھر میں مجموعی ٹیکس کی شرح 54 فیصد ہو گئی ہے اور ساتھ ہی چین سے کم قیمت چیزیں بغیر ٹیکس امریکہ آنے کا راستہ بھی بند کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیکس لگا دیے ہیں اور کچھ خاص قسم کی دھاتوں کی برآمدات بھی روک دی ہیں۔

چینی صنعتوں کے نمائندوں نے امریکی ٹیکسوں کی مذمت کی ہے۔ فوٹو: روئٹرزامریکی صدر کے اس اقدام کے باعث دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس نیچے آئی ہیں جبکہ امریکی سٹاک مارکیٹ ایک ہفتے میں 9 فیصد نیچے آ گئی ہے۔

اس تناظر میں چین کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی پالیسی پر غور کرے اور بات چیت کے ذریعے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

چینی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کا رویہ عالمی تجارتی نظام کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اس اقدام کے بعد چین اپنی خودمختاری اور ترقیاتی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔

امریکی صدر کے اقدام سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس نیچے آئی ہیں۔ فوٹو: روئٹرزچین کی مختلف صنعتوں کے نمائندوں نے بھی امریکی ٹیکسوں کی مذمت کی ہے۔

آخر میں ہانگ کانگ کے پال چن نے کہا کہ ہانگ کانگ ہمیشہ آزاد تجارتی مرکز رہے گا اور یہی اس کی پہچان اور طاقت ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More