ٹیرف لگانے سے کاروبار امریکا میں واپس آ رہے ہیں، ٹرمپ

ہم نیوز  |  Apr 06, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا تجارتی جنگ میں برتری حاصل کر رہا ہے اور یہ جنگ جیتے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف لگانے سے کاروبارامریکا میں واپس آرہے ہیں، 5000 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری بھی ہوگی جومعاشی انقلاب ہے، چین کو امریکا کے مقابلے میں زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

فرانس کا مصر اور اردن کیساتھ غزہ کی صورتحال پرکانفرنس بلانے کا اعلان

خیال رہے کہ ٹیرف کی وجہ سے عالمی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں Nasdaq 100 انڈیکس 1,000 پوائنٹس سے زیادہ نیچے گر چکا ہےاور مارکیٹ شدید مندی کے رجحان سے صرف دو فیصد دورہے۔

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی( Apple) کو بھی شدید دھچکا لگا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو میں 255 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ کمپنی اب تاریخ کے سب سے بڑے ایک دن میں ہونے والے نقصان کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More