واٹس ایپ نے چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا

ہم نیوز  |  Apr 06, 2025

واٹس ایپ چیٹس کی پرائیویسی کو مندنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

یہ نیا فیچر مستقبل کے اپ ڈیٹ میں ریلیز کیلئے شیڈول ہے جو اینڈرائیڈ 2.25.10.14 میں واٹس ایپ بیٹا کے طور پر گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہوگا۔

یہ فیچر صارفین کو فون کے میڈیا کو ڈیوائس گیلری میں خود بخود محفوظ ہونے سے روکنے کی اجازت دے گا۔

تاہم خیال رہے کہ یہ فیچر پہلے ہی سے غائب ہوجانے والی چیٹس کے پر لاگو تھا تاہم اب واٹس ایپ اب اسے ان صارفین تک بڑھا رہا ہے جو مستقبل میں اختیاری ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر کو فعال کریں گے۔

واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ کرنے کا اعلان

یہ خصوصیت پرائیویسی کے تحفظات کا ایک سیٹ پیش کرے گی بشمول چیٹ کی پوری تاریخوں کو برآمد کرنے پر پابندیاں، یہ واٹس ایپ کو چیٹ ہسٹری ایکسپورٹ کو روکنے کے قابل بھی بنائے گا جس میں ان صارفین کے چیٹس شامل ہوں گے جنہوں نے اس سیٹنگ کو فعال کیا ہوگا۔

اس سے نجی چیٹس کو محفوظ رکھنے اور ڈیٹا کی غیر مجاز منتقلی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More