فرانس نے مصراوراردن کے ساتھ غزہ کی صورتحال پرکانفرنس بلانے کااعلان کردیا۔
فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصری صدراوراردن کے شاہ عبداللہ سے غزہ کی صورتحال پربات کروں گا۔
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی
فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ غزہ پراسرائیلی فورسز کی بمباری کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس بہت جلد قاہرہ میں ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدرمیکرون نےکہا تھا کہ غزہ میں رئیل اسٹیٹ آپریشن کی نہیں سیاسی آپریشن کی ضرورت ہے، وہ کوئی خالی زمین کا ٹکڑا نہیں،20 لاکھ لوگوں کا مسکن ہے،جو وہاں رہنا چاہتے ہیں۔