مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا ترقی میں ہدف کوئی صوبہ یا شہر نہیں پاکستان ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ یہ حکومت ہمارے لیے کانٹوں کی سیج ہے، ہمیں بہت سخت اور کٹھن فیصلے کرنےپڑے،کسی بھی جماعت کیساتھ ہم ٹکراؤ نہیں چاہتے۔
نوازشریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف پاکستان کو مستحکم کرنا اور آگے لیکر جانا ہے، اگر کوئی ایشو آتا ہے تو مشاورت سے ہم اس کو حل کریں گے، ہمارا کوئی ذاتی بجٹ نہیں، یہ حکومت کا بجٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو ناراض کرنا نہیں چاہتے اور نہ ہی چاہیں گے، تمام مسائل مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کریں گے۔
تمام فیصلے حکومتی اتحادیوں کو آن بورڈ لیکر کئے جارہے ہیں، ہم بیٹھ کر ایشوز کو حل کریں گے، پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کی کوئی الگ پالیسی نہیں۔