نورزمان نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی

سچ ٹی وی  |  Apr 10, 2025

کراچی میں ہونیوالی پہلی انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان کے نور زمان نے اپنے نام کرلیا۔

ڈی اے کریک کلب میں ہونیوالی 60 ہزار ڈالرز انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے پانچ گیمز پر مشتمل فائنل پاکستان کے نور زمان نے مصری حریف کریم الترکی کے خلاف دو صفر کے خسارے سے کم بیک کے بعد تین سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔

نورزمان جیت کی خوشی میں آبدیدہ ہوگئے، اس موقع پر نور زمان نے کہا کہ فائنل جیتنے کے لیے سخت محنت کی، میری محنت کا صلہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جیت پورے ملک کے لیے اعزازہے، میچ کے لیے پریشر نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، آخری لمحےتک فائٹ کی اور کامیابی اپنےنام کی۔

واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائیشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More