پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔جمعے کو اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ کپتان ڈیوڈ وارنر 31، ٹِم سائفرٹ 27، محمد نبی 18، عرفان خان 17، ریاض اللہ چھ اور خوشدل شاہ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔عامر جمال ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی ماجد اور محمد عامر نے دو، دو جبکہ کپتان سعود شکیل، شان ایبٹ، ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیمیں رواں ایونٹ میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔اس سے قبل پی ایس ایل کے جاری سیزن میں دونوں ٹیموں نے دو دو میچز کھیل رکھے ہیں، جن میں سے دونوں نے ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کیا۔
کراچی کنگز نے ملتان سلطانز جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کراچی کنگز کا سکواڈ
ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوش دل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ
سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر) رائلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، شان ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد اور علی ماجد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔